اہم خبریں

نامعلوم افراد نےشیر افضل مروت کے آبائی حجرے کو آگ لگادی

لکی مروت(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کے آبائی حجرے (گیسٹ ہاؤس) کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی، پراسرار آگ نے مہمان خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتاہم ریسکیو 1122 کی بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے سے فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شیر افضل مروت نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر حجرے میں آتشزدگی کے حوالے سے الزام لگایا کہ اسلام آباد میں ان پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد آگ لگانے کے ذمہ دار ہیں۔ ایک دن انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں