کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ رینجرز اور پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ،2زخمی ہو گئے۔
جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکوہلاک،2زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سندھ رینجرز نے مزید 6مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ کچے میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانہ کو بھی تباہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :حکومت جتنی پابندیاں لگالے،8ستمبر کو ہرصورت میں جلسہ ہوگا، نعیم حیدرپنجوتھہ















