اہم خبریں

کسی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )کسی قسم کی دہشتگردی قبول نہیں۔ موسیٰ خیل واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ وزیر اعظم شہبا ز شریف کی ہدایت ۔ صدر مملکت آصف زرداری۔ وزیر اعظم ۔ سا بق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کی کی موسیٰ خیل واقعہ کی شدید مذمت کی۔ ق
یمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔ صدر مملکت نے کہا بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دُشمن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سپیکر نے کہا نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ۔

مزید پڑھیں :منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

متعلقہ خبریں