اہم خبریں

کہوٹہ حادثہ، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو گئی ،ایس ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (اےبی این نیوز   ) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہوٹہ حادثہ کی رپورٹ جاری کر دی۔ حادثہ آج صبح ساڑھے9بجے پیش آیا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر سمیت 24 افراد سوار تھے۔
مسافروں میں 16مرد،4خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں گاڑی میں موجود 24 افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو گئی۔ جاں بحق مسافروں میں سے 4 کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
24 جاں بحق مسافروں میں سے 9 کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ 11 افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیورکی لاپرواہی کےباعث پیش آیا۔ محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
تمام لاشوں کو نکال کر تحصیل ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :لاہور میں27 اگست کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں،تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھیں گے، شوکت بسرا

متعلقہ خبریں