اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل پارکنگ کے لئے ہارڈ وئیرر کی انسٹالیشن جلد شروع کی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد میں یجیٹل پارکنگ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفننگ دی گئ۔ پہلے مرحلہ میں ڈیجیٹل پارکنگ شہر کے مصروف مراکز اور مارکیٹس میں متعارف کروائی جائے گی۔
ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ دوسرے شہروں اور بین الاقوامی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ قوانین اور چارجرز کو حتمی شکل دی جائے۔
ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مارکیٹس اور مراکز کی تزئین و آرائش کے استعمال کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ھونے والا ریونیو مقامی جگہوں کی اپلفٹ اور تعمیر و مرمت پر خرچ کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے میں بزرگوں، عورتوں اور خصوصی افرادکو ترجیح دینے کے نظام بنایا جائے۔
مزید پڑھیں :ریڈ زون میں مظاہرین کےداخل ہو نے کا معا ملہ،ایس پی سٹی،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے جواب طلب