اہم خبریں

حکومت کیساتھ پرینک ،پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منسوخ

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)حکومت کیساتھ پرینک ہوگیا ، پنجاب سمیت اسلام آباد میں‌پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ، ہر طرف کنٹینر کھڑے کردیئے لیکن عین ٹائم پر چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنیوالے قافلے واپس چلے جائیں ، جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر کیا گیا ، تاہم تحریک انصاف کا آئندہ کا جلسہ 8 ستمبرکو ہوگا۔
مزید پڑھیں: رائٹر اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان لاہور سے گرفتار،کیا الزامات لگائے گئے؟؟

متعلقہ خبریں