اہم خبریں

نصرت جاویدنے خواجہ آصف کوکھری کھری سنادیں،برہمن اورکمی کمین کاذکر

اسلام آباد(اے بی این نیوز )خواجہ آصف وزیر دفاع ہے کیا وہ اس ملک کے مالک ہیں وہ ٹویٹ کر سکتے ہیں اور میں ٹویٹ نہیں کر سکتا یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیئر صحافی نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں سبحان اللہ خواجہ آصف صاحب کا میں کیا کروں انہوں نے کچھ الفاظ لکھے تھے ان کو اجازت ہے کہ ٹویٹ کریں کیونکہ یہ برہمن ہیں اس ملک کے مالک ہیں ہمارے جیسا کوئی کمی کمین ٹویٹ کر سکتا ہے کیا ؟ وزیر دفاع جو ہیں نہ وہ فریاد نہیں کرتے وہ حقائق بتا رہے ہیں برطانیہ میں حالیہ فساد نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میںلے لیا یہ خبرنامہ پڑھ رہے ہیںمیں کہہ رہا ہوں بھائی عملداری ذاتی خواہشات کی ہے آئین اور قانون بے توقیر ہے ریاست محترم نہیں رہی یہ وزیر دفاع بنا ہوا ہے کہتا ہے کہ ریاست بے توقیر ہے تو تم کیوں ریاست کے وزیر بن کے کیا بات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا میں بے بس ہوں ۔

مزیدپڑھیں :وزارت اطلاعات نے2سینئر افسران کو اہم عہدوں پر نئی ذمہ داریاں سونپ دیں

متعلقہ خبریں