اہم خبریں

پاکستان میں فوجی افسران کی گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک )پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ پاکستان میں فوجی افسران سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں، فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاملات ہیں۔

امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں: چہلم امام حسینؓ: 10 اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں