اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی ۔ میرٹ کے بجائے لابنگ پر فیصلے اور بانی کو لاعلم رکھنا ۔ اس وجہ سے حماد اظہر پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوگئے ۔ حماد اظہر حال ہی میں منظر عام پر آئے تھے اور خیبر پختون خوا میں جلسے سے بھی خطاب کیا تھا
میں نے پریس کی نہ کوئی ڈیل ۔ میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اس لئے اڈیالا نہیں جاسکتا ۔ بانی کو یکطرفہ اطلاعات دی جارہی ہیں کئی دنوں سے پی ٹی آئی لاھور کے صدر چوہدری اصغر کے خلاف سازش ہورہی تھی اور آج انہیں ہٹوا دیا گیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کا نتیجہ تھے ایسی صورتحال میں مفاد پرست فائدہ اٹھاتے ہیں۔ میں آج سے صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا ۔
مبینہ طور پر تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑ دی ۔ تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داری سے استعفی دے دیا ۔ چوہدری اصغر گجر نے کہا کہ پارٹی کارکنان کا مشکور ہوں کہ انھوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا۔
امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا ۔
مزید پڑھیں :قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایدوائزری جاری کردی