اہم خبریں

جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،حکومت دو ماہ میں ختم،عمران خان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز          ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی۔ کتنا وقت باقی ہے؟القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا۔ شناخت ظاہر نہیں کر سکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔ عمران خان نے حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جیل سے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف دو ماہ ہیں، یہ حکومت دلدل میں پھنس رہی ہے۔

میرے پاس بہت وقت ہے۔ آپ کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ ، یہ احمق ہیں، یہ نہیں سمجھتے۔انہوں نے گزشتہ روز کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والوں کو سامنے لایا گیا تو معافی مانگوں گا
۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کریں گے جس کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

ملک بھر میں ریلیاں نکالیں، لڑائی جھگڑا نہ کیا جائے، عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، میں صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔ جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں :بھارت کے تیزی سے بدلتے روپ ، مودی کا ڈاکٹر یونس کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

متعلقہ خبریں