اہم خبریں

یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی پتہ ہے عمران خان کس سے بات کریں گے اور کس سے نہیں،محسن نقوی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خالد محمود صدیقی نے چند روز قبل آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان سے آج پھر بات ہوئی ہے۔
میں نے وزیر اعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے پہلے وزیر توانائی سے بات کی ہے۔ آئی پی پیز کے حوالے سے جو حکمت عملی بن رہی ہے۔ حکومت اس میں ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرے گی۔
آئی پی پیز کے بارے میں ہر ایک کے تحفظات ہیں۔

وزیر اعظم مسلے کے حل کے مشاورت کر رہے ہیں۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ حکومت مستحکم ہے۔ وزیر اعظم اور پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور کرتے رہیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہیہ تو اللہ تعالٰی کو ہی پتہ ہے کہ وہ کس سے بات کریں گے اور کس سے نہیں

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری کے امور پاسکو سے لے کر نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں