اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ 3ایم این ایز کو پنجاب حکومت نے اٹھا لیا۔
سپیکر کی اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ 2سال سے وکلا ہو یا ڈاکٹر کسی کو نہیں چھوڑا۔ ملک بھر میں امن و امان کی حالت خراب ہے۔
قوم کے لیڈر کو ڈیتھ سیل میں رکھاہوا ہے۔ ہم نہیں چاہتے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جائیں۔ ہم خود باہرآکر کھڑےہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی ، کاروباری لین دین اور بینکنگ بھی متاثر















