اہم خبریں

معاشی بربادی کے باوجود پرتعیش اشیا کی درآمد میں بے تحاشا اضافہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات کے مطابق معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچ گئی اس کے باوجود پرتعیش اشیاکی درآمد میں بے تحاشااضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔

متعلقہ خبریں