اہم خبریں

پستہ قدشامی سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

دمشق(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے ہزاروں فالورز تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی۔بیماری کے باوجود عزیر الاحمد کافی زندہ دل تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔عزیر الاحمد کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں