اہم خبریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی،حملہ آور ہلاک

پنسلوانیا (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تاہم ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور بظاہر گولی سابق امریکی صدر کے کان کو لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کی آواز سن کر سابق امریکی صدر نے اپنے دائیں کان کو ہاتھ لگایا اور بہت تیزی سے نیچے جھک گئے۔

اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے تاہم چند لمحوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہو کر اپنی مٹھی ہوا میں لہرائی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر وہاں سے چلے گئے۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ ان کے گارڈزنے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے۔ فائرنگ کے واقعے کی ایف بی آئی تحقیقات کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پنسلوانیا میں شوٹنگ کے واقعے پر فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مزید پڑھیں: آ ج14جولائی بروزاتوار2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں