اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نےکہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کیلئے بات کرنا ہوگی،جو نہیں ہورہی۔
حکومت سیاسی طورپر ہار چکی ہے۔
حکومت کہتی ہے انہیں فزیکلی نکال سکتے ہیں تو نکال لیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اکثریت جماعت بن گئی۔ الیکشن کمیشن 4ججز پر اعتراض کررہا ہے،ہٹانے کا کہہ رہا ہے۔
ن لیگ نے صرف 18سیٹیں جیتی،فارم47 پر شہبازشریف کو مسلط کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی اورپرویز الہٰی پی ٹی آئی کو آگے لے جاسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو الیکشن میں دھاندلی کا پی ٹی آئی جتنا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں :ہماری تحریک کو فضل الرحمان اور جماعت اسلامی سپورٹ کر رہی ہے،محموداچکزئی