اسلام آباد ( اے بی این نیوز )محموداچکزئی نے کہا ہے کہ سخت حالات میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مبارکباد کا مستحق ہے۔
ہم تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھیں۔
نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو۔ اب ضد سے کام نہیں چلے گا۔ ہماری تحریک کو فضل الرحمان اور جماعت اسلامی بھی سپورٹ کر رہی ہے۔
سخت حالات میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ ہم تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھیں۔ نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو۔
اب ضد سے کام نہیں چلے گا۔ ہماری تحریک کو فضل الرحمان اور جماعت اسلامی بھی سپورٹ کر رہی ہے۔ گلامن وزیر کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ہمارے میڈیا نے گلامن وزیر سے متعلق ایک فقرہ نہیں چلایا۔
گلامن وزیر ملک کے مسائل کی بات کر رہا تھا۔ سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کاحل نکالناہوگا۔ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی،پارلیمان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے پاکستان کے مسائل ذاتی انا سے بڑے ہیں۔
نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اوربانی پی ٹی آئی سےملک بڑاہے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج، ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی