اہم خبریں

وزیرداخلہ کا بجلی کی اووربلنگ پر عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )وزیرداخلہ محسن نقوی کا بجلی کی اووربلنگ پر عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم، ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کرنے کی ہدایت، پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔

جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے،پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں،کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرناپڑا،لیسکو حکام کی اووربلنگ پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے انکوائری شروع کردی،وزیراعظم کا بھی اووربلنگ کیخلاف ذمہ دارافسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :گلیشیئر پگھلنے سے گلگت بلتستان کے کئی علاقے زیر آب،نقل مکانی کاخطرہ

متعلقہ خبریں