اہم خبریں

بطورسیکرٹری جنرل کام جاری رکھیں، عمران خان کی عمر ایوب کو ہدایت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب کو پارٹی سیکریٹری جنرل کے طور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر اور پارٹی سیکریٹری جنرل دونوں عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے قربانیوں کی ستائش کی ہے۔

متعلقہ خبریں