اہم خبریں

پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے امریکہ بجھوانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

فل راموس نے امریکا میں صحت کے شعبے میں نرسز کی کمی کی نشاندہی کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیو یارک بجھوانے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دورہ نیو یارک میں اسلام آباد اور نیو یارک پولیس میں تعاون بڑھانے پر مثبت بات ہوئی تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیو یارک کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں