تھل (نیوز ڈیسک )سندھ کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں نے اغوا ہونے والے ایک بچے کو قتل کر دیا اور خاندان سے دوسرے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
ڈاکوؤں نے تھل میں ورثاء سے ٹیلی فونک کال کے ذریعے دو مغوی بچوں کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔عید کے دن سے لاپتہ ہونے والے دو بچے نادر علی بنگلانی اور قدیر بنگلانی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
ڈاکوؤں نے بچوں کے اہل خانہ سے فون پر بات کی اور بتایا کہ ایک بچہ مر گیا ہے اور ایک ان کی تحویل میں ہے۔انہوں نے فون پر دھمکی دی کہ تاوان کی رقم ادا کرو اوراپنےبچے کو لے جاؤ۔مغوی بچوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ایک بچے کو قتل کیا جب کہ دوسرے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے مانگ رہے ہیں،
ہم اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مغوی بچے کی رہائی میں ان کی مدد کی جائے۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ پولیس نے چرچ کے قریب 7 مسلح افراد گرفتار کرلئے