اہم خبریں

ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے کرس جارڈن نے بھی ہیٹ ٹرک کرلی

نیویارک(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میں تیسری ہیٹ ٹرک ہوگئی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جارڈن نے امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے جانیوالے امریکا اور انگلینڈ کے میچ میں انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے پانچ گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جارڈن نے پہلے کوری اینڈرسن کو آؤٹ کیا اس کے بعد علی خان، نوستھش کینجیگ اور سورابھ نیٹراوالکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک بنائی۔

امریکا کی ٹیم 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں