کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک بار پھر 74 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 1945 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74,742 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
امریکی ڈالر
دوسری جانب انٹربینک میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک ٹریڈ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 0.9 روپے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.70 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
مزید پڑھیں :بچوں کیلئے خوشخبری،وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم