اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل گروپ میچ، پاکستانی ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی،بارش کاخدشہ

فلوریڈا(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کھیلنے فلوریڈا پہنچ گئی۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر پہلے مرحلے تک محدود ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے لاڈرہل میں آئندہ چند روز تک مکمل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاڈر ہل میں ہونے والی مشکوک بارش پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ٹریفک ریسپانس یونٹ کا افتتاح کر دیا

متعلقہ خبریں