اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 12 اور 13 جون کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا اوردن کے درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش دیر بالائی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 48، سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے نمیبیا کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا