اہم خبریں

پاکستان میں سب سےبڑاجھگڑافارم47کاہے،شعیب شاہین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) پی ٹی آئی کے راہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سےبڑاجھگڑافارم47کاہے۔ ہم کہتےہیں ابھی طےکرلیتےہیں اصل فارم45کس کےپاس ہیں۔ اپنےمدمقابل کوچیلنج کیا کہ فارم45لےکرآجاؤ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
4مہینے میں ایک بار بھی وہ فارم 45عدالت کے سامنے نہیں لائے۔ قانون میں لکھاہےعدالت میں جھوٹ بولنےوالےکیخلاف مقدمہ ہوگا۔ طارق فضل چودھری فارم45دے دیں سارامسئلہ حل ہوجائےگا۔

ن لیگ کے راہنما سینیٹرطاہرخلیل سندھو نے کہا کہ فارم45اور47میں جوحقائق ہیں وہ سامنےآنےچاہئیں۔ بات سامنےآئےگی توسارامعاملہ کھل جائےگا۔
لوگ حلف اٹھاکرجھوٹ بولتےہیں پنجائیت میں سچ بولتےہیں۔

صدراسلام آبادہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ ہمارےملک میں نسل درنسل کیسزچلتےہیں۔ میں سمجھتاہوں بروقت مقدمات حل کرناچاہیے۔
الیکشن کمیشن ٹھیک ہوتاتوآج پاکستان کایہ حال نہ ہوتا۔ الیکشن کمیشن کواس ملک کےایک ادارے کےطورپرکام کرناہے۔ پاکستان کی سیاست کوشیشےکی طرح عوام کودکھاناہوگا۔

مزید پڑھیں :ہم عدلیہ اورخفیہ ایجنسیوں کےخلاف لڑرہےتھے،مودی ہار گیا،راہول گاندھی

متعلقہ خبریں