اہم خبریں

مرکزی سیکرٹریٹ کی بندش پر ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ کی بندش پر ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئےمیدان میں کھڑے ہیں۔ حالیہ 2برس ملکی سیاسی اور عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو کچلنے کیلئے ہر غیرآئینی حربہ آزمایا گیا۔ قانون کی دھجیاں اڑا کر جمہوری اور انتظامی بگاڑ پیدا کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی سے بڑھ کر کسی شے کے طلبگار نہیں۔
مکروہ ایجنڈے کی موت اور ملک کیلئے ایک روشن صبح کی نوید ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی عام انتخابات میں مودی کے بیانیے کو ذلت آمیز شکست

متعلقہ خبریں