اہم خبریں

ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذرہوگیا

ڈیلس(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ٹی 02 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی شاہینوں نے ڈیلس میں کمرکس لی تاہم پہلا ٹریننگ سیشن بارش کی نذر ہوگیا۔

کھلاڑیوں نے صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا، تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کردیا گیا ۔ پاکستان ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے سے 7 بجے تک ٹریننگ سیشن کریگی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں