اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما رئوف حسن نے کہا کہ میں پروگرام کے بعد گاڑی کی طرف جا رہا تھا تو چار افراد نے حملہ کردیا۔ بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے میرے منہ پر کٹ لگا ہے۔ وہاں لوگوں کے جمع ہونے سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں :اقرار الحسن پر حملہ، ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے
پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن کا ہسپتال میں طبی معائنہ جاری۔ ڈاکٹرز نے بتا یا کہ رئوف حسن کو چہرے کی دائیں جانب گال پر خم لگا ہے۔ رئوف حسن کو تھوڑی دیر میں ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکانہے۔