نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی۔
ورلڈ بینک کے عداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، جبکہ زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت
عالمی بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہوگا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔