اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی 6 ماہ کارکردگی رپورٹ جاری ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیاگرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھ
ےملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھےقتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیادہوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیاڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیااقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیااغواء اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ،ی جی ایف آئی اے نے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔
ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں، احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں،سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔