لاہور( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سےمختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات،ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ،ارکان نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی وزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے2ماہ میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں،
لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں ،آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کررہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے وعدوں کو پورا کر رہی ہیں،مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے50علاقوں میں فری
مزید پڑھیں :عدلیہ میں مداخلت کسی صورت نہیں کرنے دیں گے چیف جسٹس
وائی فائی کا آغاز کردیا ہے دیگر شہروں میں بھی جلد کرینگے،اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے 6شہروں میں519کنال سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کی جاچکی ہے ،،عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں ،
کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے ،ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،کسانوں کیلئے 400ارب روپے کا پیکیج لا رہے ہیں،نوازشریف کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو سہولت ہو گی۔
مزید پڑھیں :ججز خط کیس؛ملک تقسیم ہوچکا، طے کرلیں کہ کسی طاقت کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونگے، چیف جسٹس















