Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹر بن گئے

لاہور(نیوزڈیسک)بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔ انہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

بابر اعظم نے آج اپنی 107ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔