اسلام آباد( نیوزڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 202سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں، زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
مزیدپڑھیں:ِپی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ مقدمات،وزیراعلیٰ خبیرپختونخواکے وارنٹ جاری
صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے این اے 207سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صدر زرداری خود بطور صدر مملکت، صاحبزادے بلاول بھٹو اور بیٹی آصفہ بھٹواور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا اور فریال تالپور ایم پی اےہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف کے بڑے بھائی میاں نوازشریف، صاحبزادے حمزہ شہبازشریف رکن قومی اسمبلی جبکہ بھتیجی مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کا خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔