اہم خبریں

سپیکر قومی اسمبلی نے بھڑکیں مارنے والے ارکان کے استعفے منظور کئے، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے تھے کہ استعفے دیے ہیں، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا۔ جن کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے وہ آ کر اسپیکر کو کہیں کہ واپس لینا چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تو سیاست ہی منفی ہے، عمران خان ملک کی سیاست گندی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے وہ آ کر اسپیکر کو کہیں کہ واپس لینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں، انہیں ویلکم کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے وہ عوامی سطح پر استعفے دینے کا کہتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں