اسلام آباد (وقائع نگار ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکی سپانسر اور حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا جس کے لیے بہترین آپریشنل تیاری کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور ہم پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے بلوچستان میں محنت سے کمائے گئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم کو عوام کی حمایت سے ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور دشمن کے عزائم سے فوج بخوبی آگاہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کے دوران کیا ہے آرمی چیف کو اس موقع پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس پر انھوں نے مکمل اطمیان کا اظہار کیا ہے اس موقع پر آرمی چیف کو پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکی سپانسر اور حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بہترین آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ سپہ سالار نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے بلوچستان میں محنت سے کمائے گئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔















