اہم خبریں

9 مئی مقدمات ، رہائی پانیوالے 13 پی ٹی آئی کارکن دوبارہ گرفتار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کو رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کو انسداد
مزید پڑھیں:تیندوے کا شکار، ویڈیو پوسٹ کرنے پر 250,000 روپے جرمانہ عائد

دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ضمانت منظور ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،رہائی کے بعد کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 3 کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے

مطابق ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے تھے۔ملزمان حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر

حملے کا مقدمے میں نامزد ہیں، جن میں اسد، ابرار، رضوان، احمد علی،سجاد، آصف، رضوان اور سہیل شامل ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

متعلقہ خبریں