اہم خبریں

ای سی سی اجلاس،کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میںکسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری دیدی جا کا اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی،انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں کی مرمت اور کیلئے 1ارب گرانٹ کی جاری کی جائیگی،ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی،رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے ایک کروڑ 24 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ خبریں