اہم خبریں

خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل سے قبل دو درجن سے زائد اعلیٰ افسران تبدیل

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخواحکومت نے گریڈ بیس کے سپیشل سیکرٹری چیف سیکرٹریٹ سمیت دو درجن سے اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تبدیل کردیاہے صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل ہی اعلیٰ افسران کے تبادلوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز متعدد افسران کو دوسرے محکموں میں بھجوادیاگیاہے جاری نوٹی فیکشنز کے مطابق گریڈ بیس کے آفیسر سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ عادل سعید کو ڈی جی ایس ڈی یو پی اینڈ ڈی تعینات کردیا اسی طرح ڈی جی ایس ڈی یو سہل خان کو سٹیبلشمنٹ ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سٹیبشلمنٹ ، پی ایس او ون چیف منسٹر شاہد خان کو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ عدنان خان بیٹنی کو پی ایس او ون ٹو چیف منسٹر سیکرٹریٹ ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد علی کو سی پی او پشاوررپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر اصغرعلی کو سٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے ،ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک فرحان خان کو رجسٹرار کارپوریٹ سوسائٹی ،پی ایس او ٹو چیف منسٹر امتیاز احمد کی خدمات پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور سیکشن آفیسر چیف منسٹر سیکرٹریٹ عمران انور کو پی ایس او ٹو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں تعینات کردیاگیاہے اسی طرح ایس ڈی ای او بروال بانڈی دیراپر محمد اقبال کو ڈپٹی ڈی ای او میل دیر اپر ،ایس ڈی ای او ڈگربونیر عمر فاروق کو ڈپٹی ڈی ای او بونیر ،ڈی ایف او ہزارہ فارسٹ عقیل عباسی کو ڈی ایف او ریجن ٹو ایبٹ آباد ڈی ایف او گالیش فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد تیمور الیاس کو ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام ،ڈی ایف او ریجن ٹو ایبٹ آباد شہریار خان کو ڈی ایف او گالیس فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد ،ایازعلی شاہ کو ڈی ایف او لوئر کوہستان ، جاوید ممتاز ڈی ایف او ورکنگ پلان یونٹ ون ایبٹ آباد ، فضل الرحمان کو ڈی ایف او اپر کوہستان، حیات علی کو ڈی ایف او نارتھ وزیرستان، محمد سلیم کو ڈی ایف او بنوں ،وحدت ذیشان کو ڈی ایف او سائوتھ وزیرستان اور انعام اللہ کو ڈی ایف او پیٹرول سکواڈ مرج ایریا پشاور تعینات کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں