اسلام آباد ( وقائع نگار ) پنجاب اسمبلی کے قائدحزب اختلاف حمز ہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے دو نام گورنر پنجاب کو پیش کردئیے ہیں اپنے دستخطوں سے گورنر پنجاب کو جو دو نام قائد حزب اختلاف نے پیش کیے ہیں ان میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک محسن نقوی اور احد خان چیمہ کے نام شامل ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل ارلرحمان کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور گورنر پنجاب کو مذکورہ دونوں نام بھجوانے سے قبل وزیر اعظم شہبا زشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل ارلرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے اور ان ناموں پر انھوں نے تفصیلی مشاورت کی ہے جس پر تینوں بڑوں نے مذکورہ ناموں پر مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے حمزہ شہباز شریف کو گرین سگنل دیا کہ وہ گورنر کو دونوں نام بھجوادیں گورنر پنجاب پہلے مرحلے دونوں جانب سے پیش کیے جانے والے ناموں پر مشاورت کرینگے اور کسی نام پر دونوں جانب سے اتفاق نہ ہونے کی صورت میں یہ معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس پہنچ جائے گا دوسری جانب زیراعظم کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے، آصف زرداری سے مشاورت کے بعد یہ نام گورنر پنجاب کو بھجوا ئے ہیں۔















