راولپنڈی / لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان ریلوے پولیس نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ریلویز اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 3111 مقدمات درج کئے اور 3189 ملزمان کو گرفتار کیا.ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف 950 مقدمات کا اندراج کیا گیا. تقریباً 317 ایکڑ پر محیط مالیتی 9 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ کی ریلوے اراضی واگزار کروائی گئ. اراضی میں 168.7 ایکڑ کمرشل، 129.8 ایکڑ زرعی اور 19.18 ایکڑ رہائشی ریلوے زمین شامل.296 عدد دکانیں اور 107 عدد ریلوے کوارٹرز قابضین سے ملک بھر میں خالی کرواۓ گئے. ریلوے مٹیریل چوری کرنے والوں کے خلاف 530 مقدمات درج اور 1 کروڑ 14 لاکھ کی ریلوے پراپرٹی ریکور کی گئ. منشیات کے خلاف 167 مقدمات کا اندراج اور 167 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. 202 کے قریب عدالتی اور پولیس مفروران کو گرفتار کیا گیا. ٹرینوں کے ذریعے اسلح سمگل کرنے والوں کے خلاف 44 مقدمات درج کیے.2081 مسافروں کا گمشدہ سامان جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 77 لاکھ ہے کو انکے حوالے کیا.















