کراچی ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخاب میںٹرن آؤٹ بہت کم رہا، سارےنتائج لیٹ آئے، 75سیٹوں پر ہم فارم 11 کے مطابق جیتے ہوئے تھے،2013میں ہمارے 8 لاکھ ووٹ تھے، 2018 میں ہم نے کلین سویپ کیا، اب بھی عمران خان کلین سویپ کریں گے،کراچی میں پی ٹی آئی کا کوئی دھڑا نہیں ہے، عمران خان پورے ملک میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا یا جماعت اسلامی کا، ہمارا نہیں آرہا۔















