اہم خبریں

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم  جاری، 9 لاکھ سا47 ہزار  بچوں کا ہدف مقرر

راولپنڈی(سٹی رپورٹر  )  ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم  دوسرے روز بھی جاری ہے .یہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گی.جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے جارہے ہیںوی او.ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم  آج دوسرے روز بھی جاری ہے .یہ انسداد پولیومہم 16جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے.جس میں پانچ سال تک کی عمر کےبچوں کو پولیو کےقطرے پلائے جارہے ہیں.محکمہ صحت حکومت پنجاب ضلع راولپنڈی کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ سانتالیس  ہزار  بچوں کا ہدف ہے اور ہدف کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے 214 یو سی ایم او ایس کی ٹیمیں 765 ایریا انچارج 3272 موباٸل ٹیمیں 289 فکس ٹیمیں اور 162 ٹرانسٹٹیمیں فراٸض سر انجام دے رہی ہیں محکمہ صحت کی جانب سے  ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے ٹارگٹکو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اور پانچ سالسے کم عمر بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلاٸیں اس موقع پر  شہریوں سے اپیل ہے کہ صحت مند پاکستان کیلئے یہ ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو دو قطرے پولیو ویکسین کے قطرےضرور پلائیں، اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں.انسداد پولیو ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں.سکولوں اور لاری اڈے ، ریلوے سٹیشن  سمیت   دیگر جگہوں پر  پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کےقطرے پلا رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں