اہم خبریں

ریاست میں سرکاری رعایتی آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آذاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس میں ریاست میں سرکاری رعایتی آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی بحران کے باوجود کم آمدنی والے عوام پر آٹے کا بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا نیا اضافہ واپس لے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں پنجاب اورکے پی کے سے بھی کم قیمت پر آٹا دے رہے ہیں۔ حکومت کسانوں کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد میں بھی سبسڈی دے رہی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مقامی طور پر گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کسانوں کو سہولیات دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں