اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل کانفرنس کے رہنما شیخ مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ 2016 کا اڑی حملہ اور 2019 کے پلوامہ حملوں کی منصوبہ بندی نریندر مودی کے زیر قیادت بھارتی حکومت نے کی تھی۔ اس کی منصوبہ بندی بھارتی حکومت نے کی تھی، تاہم ہم نے ان حملوں میں مرنے والے فوجیوں کی تصاویر یا لاشیں نہیں دیکھیں۔ جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ قاتل کون ہے، تمام انگلیاں بھارتی حکومت کی ایجنسیوں کی طرف اٹھتی ہیں۔نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے الزام لگایا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدوں پر صورت حال کی ذمہ دار حکومت اور اس کی غلط پالیسیاں ہیں، مصطفیٰ کمال نے دونوں حملوں کی انکوائری کے لیے قومی سطح پر کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔















