لاہور(نیوزڈیسک)گندم قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور میں ڈبل روٹی ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کا سائز بھی کم کردیا۔دوسری جانب دودھ بھی 10 روپے کلو اضافے کیساتھ 160 روپے کلو ہوگیا جس کے بعد دہی 10روپے کلو اضافے کیساتھ 180 روپے کلو ہوگیا۔دوسری جانب خریداروں نے اپنے ردعمل میںکہاکہ وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کیساتھ زیادتی کی ہے ۔















