اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی جاری، روپے کی قدر مزید بہتر ہوگئی ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا ادویات، پیٹرولیم و دیگر اشیاء پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں مزید19 پیسے کمی ہوگئی ہے جس کے بعد ڈالر279 روپے کا ہوگیا، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے
19 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آ غاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی
گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 661 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،جس سے انڈیکس 65 ہزار 987 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔