اہم خبریں

میری خواہش ہے محمود اچکزئی کو ووٹ دوں، فضل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے محمود اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ایسا نہ کروں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جہاں اپوزیشن کی نشستیں ہونگیں ہم وہیں بیٹھیں گے، جنہیں پتہ تھا میں ان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بنوں گا انہوں نے تجوریوں کے منہ کھولے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو اپنی کمٹمنٹ رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی سے متعلق جو مؤقف تھا وہ اب بھی ہے، ہم چاہتے کہ ایسا ماحول بنے کے اختلافات دور ہو سکیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنی ہی تقسیم کی ہے، کسی کو ایک جگہ اور کسی کو دوسری جگہ ایڈجسٹ کیا گیا، ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں، ان حکمرانوں نے اقتدار کو طاقت سمجھ لیا، پیسے کی بنیاد پر سندھ اور بلوچستان اسمبلی خریدی گئی۔

مزیدپڑھیں:نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہونگی، نو منتخب وزیر اعظم

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ حماس کی قیادت سے ملوں گا تو بین الاقوامی طاقتیں تو ناراض ہوں گی، فلسطین میں تیس ہزار شہادتیں ہو چکی ہیں، ہزاروں بچوں کو بھی شہید کیا گیا جس میں شیر خوار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا کو انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، اسلامی دنیا کو کھل کر اپنے مسلمان بھائیوں کی حمایت کرنی چاہیے، مظلوم فلسطینیوں کو چھت تک میسر نہیں خوراک تک نہیں مل رہی، افسوس کی بات ہے کہ ہم اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں