فیصل آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا،ملکی سالمیت کیلئے انہیں اپنی غلطی تسلیم کر کے آگے بڑھنا چاہیے،امید ہے2دن میں خیبر پختونخوا سمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی جائے گی، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا،ملک اس وقت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، امید ہے جلد نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو جائے گا، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ،گورنر کو خط بھی لکھا جا چکا ہے، ·آج ملک کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،چوروں کے ٹولے نے لوٹ مار کا میلہ لگا یا ہوا ہے۔















