اہم خبریں

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے جمعرات کو سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین
مزید پڑھیں:
سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ نزہت صادق رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، عبدالخالق اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

سینیٹر مولانا عبدالغفور نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جے یو آئی کے رہنما

آج بطور رکن قومی اسمبلی بھی حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ نومنتخب ارکان اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے جس کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں